جنسی تعلیم sex education کا نیا طریقہ

Fayyaz Bukhari



ایک گولی سے پائیں گھوڑے جیسی طاقت 🦄
ہمارے بنائے ہوئے نسخے سے آپ ایک چھوڑ چار شادیاں کر سکتے ہیں مگر ✋ ،
اڑنے والی گھوڑا کریم سے آپ ساری رات یہ کر سکتے ہیں وہ کر سکتے 😉
بچپن کے غلط کاموں سے ٹیڑھے ،اوزار کو ، مجرب المجرب سے  سیدھا کریں ،،😏
سینہ با سینہ چلے آرہے  خفیہ ،،نسخہ ،،سے
آپ کام کے اوزار ،، کو من چاہا بنا سکتے ہیں ،،🤔
صرف ایک ،،کھکھ سے ،وقت کو قابو کریں ساری رات ،،

چاول جتنی دوا لیں اور عورت ہاتھ جوڑ کر بھاگے گی ،،

لتاں ،،چکنے سے پہلے ہم سے مشورہ کر لیں ،،

لتاں ،،رکھنے کے بعد زمین پر  اگر آپ کی کانپیں ٹانگ جاتی ہیں تو ہم سے رجوع کریں ،

ہم آپ کی کانپیں ٹانگنے کا درست حل جانتے ہیں علاج بھی ،،

بیک وقت چار شادیاں کریں ،،مگر ہم سے علاج کے بعد ،،

ہمارے طبی راز  سے آپ اٹھا کر جی سکتے ہیں اپنا سر ،،
وغیرہ وغیرہ

یہ وہ عبارتیں ہیں جو جگہ جگہ دیواروں پر ،،
میگزین میں ،،سوشل میڈیا کے اشتہارات میں ،،

اور جنتری رسالوں میں ہم ، کیا پورا پاکستان پڑھتا ہے ،،

مگر ہمیں ،،سییکس ایجو کیشن،، کی تعلیم پر اعتراض ہے ،،
کہ یہ فحاشی پھیلانے کا زریعہ ہے ،،

ٹھیک ہوگیا ہم فحاشی کے اس پنڈورے کا نام ہی بدل دیتے ہیں😉 

جیسا دیس ویسا بھیس کے مصداق
کیوں نا ،،سیکس ایجو کیشن،، کا نام ہی بدل دیں


حکیم اِڈے بِڈے کے مجرب نسخے ۔۔۔
یا قانون حکمت کے راز ،،
بیوی سے مباشرت کے انوکھے راز ،،
لتاں چُکنے کے صحیح طریقے ،،اپنی ٹانگیں  ،،
لتاں اوپر  نیچے کرنے کے درست طریقے ،یعنی قدم ،،اٹھانے کے طریقے 😏
قانون مباشرت ،
اوزاروں کا صحیح استعمال ،،
حیض و نفاس ،کے انوکھے سربستہ راز 🙏
شادی اور حکمت ،
میاں بیوی کے راز ،،
راز ہائے مباشرت ،
مباشرت کا ثواب ،،
زوجین کے انوکھے راز ،،
وغیرہ وغیرہرکھ دیں ۔۔تاکہ 

 عام فہم اور ذہنی رجحان و افتاد طبع کے تحت سیکس ایجو کیشن کی حقیقی تعلیم دی جا سکے ۔۔

حقیقت تو یہ ہے کہ اس وقت سیکس ایجو کیشن کی تعلیم بہت ضروری اور اہم ہے ۔۔

اس میں ہماری صحت کے سب پہلو آ جاتے  جاتے ہیں ۔۔
تو کیوں نا۔۔

اپنے معاشرے ۔۔قوم کی ترجیحات کے تحت ۔۔
سیکس ایجوکیشن کے عنوانات کو تھوڑا بدل دیں ۔۔
یقین کریں یہ طریقہ علم ،بہت کارگر رہے گا مزاق سے قطع نظر آپ اس پر غور کریں تو

سنجیدہ نام بدل کر  سیکس ایجو کیشن کو شام نصاب کیا جا سکتا ہے بہت آسانی کے ساتھ ۔۔

بات اصل میں یہ ہے کہ ہمارے پالیسی ساز یا تو گھامڑ ہیں یا کرپٹ مفاد پرست ہیں ۔۔ہمارے مسائل  کے حل کے لئے مخلص ہی نہیں ہیں ورنہ تو
کیا کچھ نہیں ہو سکتا بھلا ؟
محکمہ بہبود آبادی کے تحت  خواتین کو سیکس ایجو کیشن کی تعلیم دی جا سکتی ہے بہت آسانی کے ساتھ لیڈی ہیلتھ ورکر گھر گھر جا کر ۔اہم باتیں پڑھا سکتی ہیں گفتگو کی طرز میں ۔۔بات تو صرف آگاہی کی ہے نا کہ ڈگریوں کا حصول ۔۔

فقط ایک دو ماہ میں پورے پاکستان کی خواتین کو سیکس ایجو کیشن کے اہم پہلو ازبر ہو سکتے ہیں ایک دو دن بعد کے متواتر وزٹ اور تعلیم  سے جو لیڈی ہیلتھ ورکرز گھر جا کر ہی ہی دے سکتی ہیں دس بیس منٹ کے حساب سے ۔بنا اضافی پلاننگ و سرمایہ لگائے ۔۔

اور مردوں کی سیکس ایجوکیشن کے لئے  فری حکیموں کا بورڈ لگا کر سیکس ایجو کیشن کے ماہر لوگ۔ بٹھائے جا سکتے ہیں ۔یا انہیں حکیموں کو تعلیم و تربیت دے کر کام چلایا جا سکتا ہے ۔۔ جس سے آمدن بھی تگڑی ہو سکتی ہے حکومت کو 
اس کا سادہ حل ہے فقط ایک اعلان کر دیں کہ بنا سیکس ایجوکیشن پڑھے کوئی حکیم  حکمت کی دوکان یا شفاء خانہ نہیں چلا سکتا آئندہ ۔پھر دیکھیں حکماء خود کورس کریں گے ۔۔

جبکہ خواتین کے لئے آپ کے پاس محمکہ بہبود  آبادی موجود ہے لیڈی ہیلتھ ورکر جیسا نیٹ ورک بھی  بات صرف عمل و اخلاص کی ہے 🙏

مگر اتنا اخلاص دکھائے کون۔۔😭

فیاض حسین بخاری