میرا دکھ

Fayyaz Bukhari

 


خوشیاں کم ارمان بہت ہیں 

جینے کے سامان بہت ہیں
 
کاش کوئی انسان بھی ہوتا 
ویسے تو انسان بہت ہیں 

چاک ہے دامن آنکھیں پرنم 
یاروں کے احسان بہت ہیں 

ایک ہے دل اور لاکھوں صدمے 
گھر چھوٹا مہمان بہت ہیں 

کیسی نگری ہے یہ لوگو
واقف کم انجان بہت ہیں