میری آج کل اپنے چھوٹے بیٹے حسنی سے رقابت چل رہی ہے 😏
ہے نا حیرت انگیز بات 😹
میرا مؤقف ہے کہ،،اس نے میری بیوی کے گلے میں ڈورے نہیں بانہیں ڈال کر ورغلا لیا ہے اسے😿_
،،حسنی کو شکایت ہے کہ میں اس کی ماں کو ورغلاتا ہوں ،،😜
اب اس نے میرے بیڈ پر بھی قبضہ کر لیا ،،😡
میں ایک سائڈ پر دبک سا جاتا ہوں رات۔ کو بس ،،
زرا سی ،،،اوں آں ،،چیں چاں ،،کرنے کی اجازت نہیں ہے مجھے ،،بیڈ پر 😩
میری بیوی چٹا پٹا اس کی دلداری کرتی ہے🤒🥸
دن دیہاڑے اور رات گئے ۔۔جبکہ مجھے یوں دیکھتی ہے جیسے میں اس کا واقف بھی نہیں ایک دن کا ۔۔🥹
اس وقت کا مت پوچھیں جب لونڈا فاتحین کی طرح دیکھتا ہے میری طرف ،، 🥴
دوسری شادی کا سوچتا ہوں تو دل مسوس کر رہ جاتا ہوں کہ اتنی مہنگائی میں ایک بیوی پالی تھی اس پر ایک لونڈا قابض ہوگیا 😭
اب دوسری کہاں سے پالوں گا ڈھلتی جوانی میں ،
عجیب سچویشن میں پھنسا ہوں ۔۔
لونڈا صرف رقیب ہی نہیں بنا بلکہ ۔۔جاسوسی بھی کرتا ہے میری ،،😩
پیٹھ پیچھے کھڑے ہو کر مشکل سے مشکل پیٹرن لاک پاسورڈ یاد کر لیتا ہے ،،( اس کے ہولناک نتائج سے کون اگاہ نہیں ہے 🤐)
کہیں کسی اچھے ہمسائے کے گھر جاؤں ،جس کی بیوی بہت سگھڑ اور خوش اخلاق ہو 🤤 تو لونڈا ساتھ نکل آتا ہے ماں کے اشارے پر ،،اسی پر بس نہیں ہوتی ،،
میں کسی بھی کونے کھدرے میں زرا فریش موڈ میں 😜
کہیں زرا سی کال کرنے ںیٹھ جاؤں تو ۔۔شیطانی مسکراہٹ کے ساتھ نازل ہو جاتا ہے ،،ماں کو ساتھ لئے 😩
اب بتائیں کیا بندہ کسی کو ہنس کر آنکھیں نشیلی سی بنا کر گم ہوتے بالوں میں سٹائل سے انگلیاں پھیر کر،،
منہ میں مانگے کی سگریٹ،،(سگریٹ خریدتا جو نہیں کہ پیتا بھی نہیں ) فلمی انداز میں دبا کر ،،ویڈیو کال بھی نہیں کر سکتا ،،؟؟
ویسے کبھی کبھار یہ کام دانتوں میں تیلی گھما کر ،،پرانے لوفر سٹائل میں بھی کیا جاتا ہے مفت کی سگریٹ اگر نا ملے تو 😜تصویر نیچے کمنٹ میں بطور ٹبوت ،، دیکھ لیجیے گا ۔۔باقی دکھڑے پھر کبھی کہ ۔۔اب کام کا وقت ہے 🤥
فیاض بخاری ،،تخلص آج سے ،،شودھا 🥸👰👲💤