عارفہ صدیقی دوسری شادی arfa sadeequi ,dosri shadi

Fayyaz Bukhari

 


عارفہ صدیقی: ایک باصلاحیت پاکستانی اداکارہ اور گلوکارہ

عارفہ صدیقی اپنے حالیہ  گیت میں 

عارفہ صدیقی ایک مشہور پاکستانی اداکارہ اور گلوکارہ ہیں جنہوں نے 1980ء اور 1990ء کی دہائی میں پاکستانی ٹیلی ویژن انڈسٹری کو اپنے فن سے سجا دیا۔ 9 جون 1969ء کو لاہور، پاکستان میں پیدا ہونے والی عارفہ نے اپنی فنکارانہ صلاحیتی اپنی والدہ، طلعت صدیقی، سے ورثے میں لی تھیں، جو پاکستانی ریڈیو اور فلم انڈسٹری میں ایک مشہور اداکارہ تھیں۔ ان کی بہن، ناہید صدیقی، ایک کلاسیکی رقاصہ ہیں، اور ایک وقت میں ٹیلی ویژن کی ایک اور مشہور شخصیت ضیا محی الدین سے شادی شدہ تھیں۔ عارفہ ایک اور مشہور پاکستانی پاپ اور ٹی وی گلوکارہ فریحا پرویز کی کزن بھی ہیں اور ان کی پھوپھی ريحانہ صدیقی فلمی اداکارہ تھیں۔

ذاتی زندگی

عارفہ صدیقی 


تعبیر علی ،عارفہ صدیقی کے دوسر شوہر ، اس وقت تنقید کی زد میں ہیں
 عارفہ صدیقی سے 25 سال چھوٹے ہیں عمر میں 

جو لوگ آج کل عارفہ صدیقی کی خود سے 25 سال کم عمر تعبیر علی سے شادی پر باتیں کر رہے ہیں ان کو پتا ہونا چاہئے عارفہ صدیقی کی پہلی شادی 26 سال کی عمر میں استاد نزر حسین سے ہوئی، جو ان سے 30 سال بڑے تھے۔

 

عارفہ صدیقی اور موسیقار نزر حسین ۔مرحوم
جو عارفہ صدیقی سے شادی کے وقت 30 سال بڑے تھے عارفہ سے 

وہ پی ٹی وی، لاہور، پاکستان میں ایک موسیقار اور گلوکار تھے اور وہ ان کے موسیقی کے استاد بھی تھے۔ یہ ایک محبت کی شادی تھی اور 23 سال تک کامیابی کے ساتھ چلی، یہاں تک کہ جنوری 2018ء میں پھیپھڑوں کے کینسر کی وجہ سے ان کا انتقال ہو گیا۔ عارفہ نے اپنی پہلی شادی کے بعد ٹی وی انڈسٹری چھوڑ دی تھی۔

عارفہ صدیقی کے پہلے شوہر  موسیقار ،نزر حسین مرحوم 

عارفہ کی پہلی شادی پر بھی لوگوں نے بہت باتیں کی تھیں ،جیسا کہ اب کر رہے ہیں ۔جینے کا حق سب کو ہے پتا نہیں لوگ دوسروں کو مرضی سے کیوں نہیں جینے دیتے۔
اس وقت بھی اعتراض کیا گیا کہ خود سے 30 سال بڑےشخص سے شادی کی ،اور
اب بھی اعتراض کیا جا رہا ہے کہ خود سے 25 سال چھوٹے لڑکے سے شادی کر لی ہے اس کو شرم نہیں آیا ۔۔
میں کہتا ہوں کہ 
لوگوں کو خود کیوں نہیں شرم آتا ایسی باتیں کرنے سے ۔دوسروں کی زندگی میں خوامخواہ مداخلت کرنے سے ،

کیریئر

عارفہ صدیقی نے بہت کم عمری میں اداکاری اور گلوکاری کا آغاز کیا۔ وہ پاکستان میں مختلف ٹی وی سیریلز اور پروگراموں میں نظر آئیں۔

ان کا سب سے مشہور کام "

دہلیز" (1981)، "

سونا چاندی" (1982) (پی ٹی وی)،

"سمندر" (1983)، "

خواجہ اینڈ سنز " (1988)

اور "عینک والا جن" (1993) میں ہے۔ 


عارفہ صدیقی ایک پسندیدہ اور باصلاحیت اداکارہ تھیں جن کی مسکراہٹ دلکش تھی۔ ان کو آن اسکرین ڈائیلاگ  مکمل تلفظ کے ساتھ پیش کرنے کی وجہ سے کافی  سراہا جاتا تھا۔

ٹیلی ویژن سیریز 

عارفہ صدیقی کی فلموگرافی میں مختلف ٹی وی سیریز شامل ہیں جنہوں نے پاکستانی ناظرین کو محسور کیا:

  • دہلیز (1981) (پی ٹی وی)

  • سونا چاندی (1982) (پی ٹی وی)

  • سمندر (1983) (پی ٹی وی)

  • اسٹیٹس (1984) (پی ٹی وی)

  • ٹوٹا کہانی (1985) (پی ٹی وی)

  • کہانی نمبر 6 (1986) (پی ٹی وی)

  • سراب (1987) (پی ٹی وی)

  • بند گلی (1988) (پی ٹی وی)

  • خواجہ اینڈ سنز (1988) (پی ٹی وی)

  • مرائت العروس (1988) (پی ٹی وی)

  • پیاس (1989) (پی ٹی وی)

  • نیلے ہاتھ (1989) (پی ٹی وی)


Television series


Dehleez (1981) (PTV

Sona Chandi (1982) (PTV)

Samundar (1983) (PTV)

Status (1984) (PTV)

Tota Kahani (1985) (PTV)

Kahani No: 6 (1986) (PTV)

Saraab (1987) (PTV)

Band Gali (1988) (PTV)

Khawaja and Son (1988) (PTV)

Mirat-ul-Uroos (1988) (PTV)

Pyas (1989) (PTV)

Neelay Hath (1989) (PTV)

Fishaar (1990) (PTV)

Wadera Sayeen (1992) (PTV)

Eshaan (1992) (PTV)

Yes Sir, No Sir (1993) (PTV)

Ainak Wala Jin (1993) (PTV)

Dal Dal (1994) (PTV)

Manchaly ka Sauda (1994) (PTV) (Written by Ashfaq Ahmed)

Aapa (1995) (PTV)

Rahain (1997) (PTV)

Larki Ek Sharmili Si (1998) (PTV)

Gharib-e-Shehar (1999) (PTV)

Inkaar (2000) (PTV)

ShahlaKot (2004) (PTV)


مشہور زمانہ ٹی وی  اشتہار



عارفہ صدیقی ناز پان مصالحہ کے اشتہار میں 
ناز پان مصالحہ 

جسکی لذت بھی پیاری،

جسکی خوشبو بھی پیاری، 

 جو تھا کل بھی پسند، 

وہ ھے اب بھی پسند، 

میری مٹھی میں بند ھے کیا، 

بتا دو نا ،

 ناز پان مصالحہ، ناز پان مصالحہ،

جو تھا کل بھی پسند 
وہ ہے اب بھی پسند 
میری مٹھی میں بند ہے کیا 
بتا دو نا ۔۔



عارفہ صدیقی کا آخری ڈراما ’انکار‘ پی ٹی وی پر نشر ہوا تھا،






Tags