امید

Fayyaz Bukhari


 موت میری نظر میں 

مرگ امید ہے فقط

زندگی کیا ہے 

فقط آس کی ڈور 

جب میں تھک جاؤں 

امیدوں کے پورا کرنے سے

تب آس کی ماں جیسی 

گود مجھے لوری دیتی ہے

میں کچھ دیر کو 

چپ رہ کر جھنجھلاتا ہوں

پھر آس کی ڈوری کو تھام کر 

پھر سے چل پڑتا ہوں 

سفر زندگانی میں 

کہ زندگی آس ہی تو ہے 

میری نظر میں

🙏

فیاض حسین بخاری